لاہور( خصوصی نامہ نگار ) انٹر نیشنل ختم نبوت مو ومنٹ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج،نائب امیرمولانا عبدالرؤف مکی، مولانا محمد الیاس چنیوٹی، مولانا صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،معاون خصوصی امیر مرکزیہ مولانا محمد بن سعید، مرکزی ترجمان مولانا مجیب الرحمن،مولانا قاری محمد طیب عباسی، مولانا محمدامداد اللہ قاسمی، مولانا قاری شبیر احمد عثمانی،مولانا قاری محمدرفیق وجھوی،مولانا افتخاراللہ شاکر اور مولانا غلام یاسین صدیقی نے باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام ورکرز کنونشن میں بم دھماکہ میں بڑی تعداد میں علمائے کرام اور کارکنوں کے شہید وزخمی ہونے کے افسوسناک واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس سانحہ پر پاکستان سمیت پورے عالم اسلام میں شدید دکھ،غم وغصہ اورضطراب پایا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ یہ اسلام،ملک اوردینی و مذہبی قوتوں کے خلاف مذموم سازش ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے حکومت سے باجوڑبم دہماکہ کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے عبرتناک سزادینے کا مطالبہ کیا۔
باجوڑ بم دھماکہ پرعالم اسلام میں شدید دکھ‘ا ضطراب پایا جاتا ہے:سعید احمد
Aug 02, 2023