کالج فارویمن یونیورسٹی کی طالبات نے انٹرن شپ کا آغاز کر دیا

ْ لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی کی طالبات نے اپنی انٹرن شپ کو آغاز کر دیا۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء محمد سلیم ساگرنے الحمراء آرٹس کونسل میں انٹرن شپ کرنے کے لئے آنے والی طالبات کو خوش آمدید کہتے ہوئے انکی کامیابیوں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔انھوں نے کہا کہ الحمراء ادب وثقافت کی کہکشاں ہے، یہ ادارہ فن اور فنکاروں کی خدمت کا اعلی ریکارڈ رکھتا ہے جو ہمارے لئے اعزاز ہے ۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء آرٹس کونسل لاہور سلیم ساگر کی صدارت میں 5اگست 2023ء بروز ہفتہ سہ پہر چار بجے ایک با وقار محفل مسالمہ منعقد کی جا رہی ہے جس میں نامور شعراء ادبی بیٹھک میں امام عالی مقام کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کریں گے،تقریب کا اہتمام ادبی تنظیم ’’راستی‘‘نے کیا ہے،نظامت کے فرائض شہناز نقوی انجام دیں گی ،صوفیہ بیدار یاسمین حمید ،ڈاکٹر غافر شہزاد ،باقی احمد پوری،حسن عباسی،ڈاکٹر جواز جعفری، ڈاکٹر ایوب ندیم، عرفان صادق اور سید تاثیر نقوی مہمانان خصوصی ہوں گے۔شعراء کرام میں اقبال راہی،ڈاکٹر شاہد اشرف،سلیم طاہر،شاہدہ دلاور شاہ،فرح رضوی،صائمہ آفتاب،زیب النساء واثق، شہناز نقوی،فراست بخاری،شازیہ رباب اور تسنیم بخاری کے اسماء گرامی شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن