لاہور(سپورٹس رپورٹر)اجلاس میں پاکستان اسپورٹس بورڈ کے آئین میں تبدیلی کے جائزہ کی بھی منظوری دیدی گئی۔پاکستان سپورٹس بورڈ نے غیر ملکی کوچز کی طرح پاکستانی کوالیفائیڈ کوچز کی مراعات کو بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان سپورٹس بورڈ کے بورڈ کا اسلام آباد میں اہم اجلاس ہوا، جس میں77 ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر کرنے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈیڑھ ارب کے نان ڈویلپمنٹ بجٹ کی بھی منظوری دی گئی۔پی ایس بی نے ایشین گیمز میں شرکت کیلئے پاکستانی دستے کی بھی منظوری دی، اس سال چین میں ہونے والے ایشین گیمز میں 285 رکنی دستہ شرکت کریگا۔اجلاس میں پاکستان سپورٹس بورڈ کے آئین میں تبدیلی کے جائزہ کی بھی منظوری دیدی گئی۔