گوجرانوالہ:نشہ کے عادی شخص کا والد پر چھری سے وار،زخمی کردیا

Aug 02, 2023

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)نشے کی لت پوری کرنے کیلئے پیسے نہ دینے پر نشئی بیٹے نے چھری سے باپ کی شہ رگ کاٹ دی ،زخمی ہسپتال منتقل ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ،محلہ سراجپورہ کا رہائشی یاسر منشیات کا عادی تھا جس نے نشے کی لت پوری کرنے کیلئے اپنے باپ نذیر سے پیسوں کا مطالبہ کیا ،انکار پر چھر ی سے وار کرکے باپ کی شہ رگ کاٹ دی،شور کی آوازیں سن کر محلے داراکٹھے ہو گئے جنہوں نے زخمی کو فوری طور پر طبی امدادکی فراہمی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا جہاں پر اسکی حالت تشویشناک بیان کی جارہی ہے ، تھانہ باغبانپورہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

مزیدخبریں