گوجرانوالہ:ڈینگی، پولیواور نمونیا جیسے مہلک امراض سے متعلق اجلاس

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ہیلتھ وے ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام ڈینگی، پولیواور نمونیا جیسے مہلک امراض بارے عوامی آگاہی مہم کے سلسلے میںایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت چیئرمین سوسائٹی ڈاکٹر عبدالقدیر فاروقی کے  دفتر میں منعقد ہوا، جس میں سوسائٹی ممبران ڈاکٹر محمد لطیف شاد ، قمر اقبال گورائیہ ،اشفاق خان ، حاجی محمد صفدر چوہان،  ڈاکٹر چوہدری محمد فیاض اورسراج دین و دیگر نے  آراء دیں کہ کس طرح ہم اپنی حکومت کے ساتھ مل کر ان خطرناک امراض کا خاتمہ کر کے اپنی قوم کو صحت مند بنا سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن