ایمن آباد (نمائندہ نوائے وقت )بجلی چوروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ، ان سے کسی قسم کی رعایت برتی جائے گی نہ ہی سفارش یا دباؤ قبول کیا جائے گا، یہ باتیں نئے تعینات ہونے والے ایس ڈی او گیپکو سول لائن سب ڈویژن ملک عبدالکریم ککے زئی نے ماتحت عملہ سے تعارفی ملاقات کرتے ہوئے کی۔ انہوں نے کہا کہ گیپکو صارفین ہمارے لیے قابل احترام ہیں، اپنی شکایات اور مسائل کے سلسلے میں آنے والے صارفین سے عزت و احترام سے پیش آیا جائے اور ہر ممکن ان کی دادرسی کی جائے، بہتر کارکردگی کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔