سانحہ باجوڑ نے ہردردمند انسان کوسوگوارکردیا: چودھری اختر علی

کامونکی(نمائندہ خصوصی)سانحہ باجوڑ نے ہردردمند انسان کوسوگوارکردیا،باجوڑ میں عوامی اجتماع پرخود کش حملے کے نتیجہ میں قیمتی جانوں کاضیاع قومی سانحہ ہے،ان خیالات کا اظہارسابق ایم پی اے چودھری اختر علی خاں نے اپنے بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان ملک میں دہشت گردعناصر کودوبارہ قدم جمانے کی اجازت نہیں دیں گی، ہمارے جانباز اپنی پیشہ ورانہ مہارت کے بل پرملک میں امن وامان برقراررکھیں گے۔ جمعیت علمائے اسلام کے درجنوں کارکنوں کی شہادت پر دلی صدمہ پہنچا، ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملک کے حالات خراب کیے جارہے ہیں، واقعہ کی فی الفور اعلیٰ سطح کی انکوائری کراکے اس سانحہ کے پس پردہ حقائق کو بے نقاب کیا جائے اورمجرموں کو قرار واقعی سزادی جا ئے۔

ای پیپر دی نیشن