حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ پبلک سکول حافظ آبادکی ہونہار طالبہ ز وہا عباس نے میٹرک کے سالانہ امتحان میں 1083نمبر حاصل کر کے بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی ۔ ڈسٹرکٹ پبلک سکول حافظ آباد کے 31طلبہ نے ایک ہزار سے زائد نمبر حاصل کیے 63نے اے پلس،27نے اے جبکہ17نے بی گریڈ حاصل کیا۔ کامیا بی کا تناسب سو فیصد رہا ۔ ڈپٹی کمشنر و چیئرمین ادارہ عمر فارو ق وڑائچ نے طلبہ کی اس کامیابی پر پرنسپل محمد زمان چیمہ ،وائس پرنسپل گلناز سمیت تمام اساتذہ ،طلبہ اوروالدین کو مبارکبا د پیش کی ۔ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ پبلک سکول حافظ آبادنے روایات کو بر قرار رکھتے ہوئے اس سال بھی میٹرک امتحانات میں بہت اچھا رزلٹ پیش کیا ہے ۔ پرنسپل محمدزمان چیمہ کاکہنا تھا کہ اساتذہ کی انتھک محنت، قابلیت، والدین کی دعائوں اور بچوں کی دن رات محنت سے ادارہ کو بہت بڑی کامیابی ملی ہے ۔ انکاکہنا تھا کہ ڈی پی ایس کی ہونہار طلبہ زوہا عباس نے 1083نمبر لے کر بورڈ میں دوسری اور ضلع میں پہلی وجیہہ عامر نے 1082نمبر لیکرضلع میں دوسری اورفذا شہباز نے 1079نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے ۔