شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے رہنما و سابق چیئرمین چوہدری ناصر محمود واہگہ نے کہا کہ اگر نگران حکومت آئین میں دی گئی مدت کے اندر کام کرنے کیلئے آرہی ہے تو پھر اسے مزید اختیارات نہ دئیے جائیں، حکومتی اتحاد اوراپنی سیاست چمکانے کی بجائے عوام کی فکر کریں عام آدمی تکلیف میں ہے مسائل کی طرف توجہ نہ دی گئی تو ملک مزید مشکلات میں گھر جائے گا ،بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ فیصلہ ہے ۔