جمبر: لیسکو ٹیم کا آپریشن ‘ 35 بجلی چوروں کیخلاف مقدمات

جمبر (نامہ نگار) ڈویژنل ڈپٹی منیجر آپریشن فیصل اشرف کی ہدایت پر متعدد دیہات میں لیسکو ٹیم کے ہمراہ آپریشن کرتے 35 بجلی چوروں کورنگے ہاتھوں پکڑ کر مقدمات درج کرادئیے گئے۔ بجلی چور معاشرہ کا ناسور ہیں انہیں کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا ۔ یہ باتیں مقامی ایس ڈی او لیسکو سب ڈویژن محبوب عالم نے اپنے کیمپ آفس میں  صحافیوں کو ایک پریس بریفنگ میںبتائیں ۔اس موقع پر میٹر ریڈر میاںشیخ شہباز،ایل ایس عنائت اللہ بھٹی ،محمدممتاز احمد اور چیکنگ ٹیم کے ارکان بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن