پتوکی (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر پتوکی رانا امجد محمود نے رورل ہیلتھ سنٹر حبیب آباد کا اچانک دورہ کیا اس دوران ڈاکٹر ڈیوٹی سے غائب تھے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے رجسٹر حاضری کوخود چیک کیا اور حاضر نہ ہونے والے سٹاف کی غیر حاضری لگائی گئی اور متعلقہ غیر حاضر ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کے لیے ڈپٹی کمشنر قصور کو لیٹر بھیج دیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر رانا امجد محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ تحصیل بھر کے تمام ہسپتالوں اور رورل ہیلتھ سنٹر زمیں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف وقت پر اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور آنے والے مریضوں کو فوری چیک کریں اور ان کو ادویات مہیا کریں۔