فیروزوالہ( نامہ نگار) سید الشہداء کربلا حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے سلسلہ میں جامع مرکزی مسجد لبیک یا رسول اللہ کامران پارک شاہدرہ میں کانفرنس منعقد ہوئی۔جس کی صدارت الحاج پیر علامہ نصیر احمد قادری نے کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی علامہ ذبیح اللہ قادری اور مولانا سمیع اللہ قادری و دیگرنے کہا کہ امام حسین رضی اللہ عنہ دین اسلام کی خاطر اپنے بچوں تک کو قربان کردیا۔شہادت سیدنا امام حسین ظالم کے سامنے ڈٹ جانے اور مظلوموں کو حقوق دلانے کا پیغام دیتی ہے،معرکہ کربلا نے حق کا پرچم بلند کیا اور باطل کو رہتی دنیا تک عبرت کا نشان بنادیا،تاریخ اسلام میں واقعہ کربلا کی کوئی اور مثال نہیں ملتی۔امام عالی مقام کی قربانی کو آل و اصحاب سے کے محب یاد رکھیں گئے۔واقعہ کربلا سے جرات۔صبر۔دین اسلام پر جانساری کا بھی درس ملتا ہے الحاج علامہ پیر نصیر احمد قادری نے کہا امام عالی مقام امام حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت سے ہمیں ظلم وجبر خلاف ڈٹ جانے کا درس ملتا ہے۔یوم شہادت کے موقع پر ہمیں اس بات کا عزم کرنا ہوگاکہ ہم حق سچ کی بالادستی اور اسلام و پاکستان دشمن قوتوں کے خلاف کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،دین اسلام کی خاطر امام حسین رضی اللہ عنہ نے اپنے رفقا سمیت جام شہادت نوش کیا۔امن،محبت،صبر وبرداشت کا درس دیتاہے،انتہاپسندی کو فروغ دینے والے اسلام وپاکستان دشمن عناصر کے ایجنٹ ہیں