لیبیا میں انسانی سمگلروں کی قید سے385پاکستانی بازیاب

لیبیا میں انسانی سمگلروں کی قید سے  385 پاکستانی بازیاب کرالئے گئے، ان پاکستانی تارکین وطن کو انسانی سمگلروں نے تاوان حاصل کرنے کی غرض سے اپنے قبضے میں کر رکھا تھا، بتایا گیا کہ رہائی پانے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ مشرقی لیبیا میں سکیورٹی حکام نے چھاپہ مار کارروائیوں کے ذریعے انسانی سمگلروں کی تحویل سے 385 پاکستانی تارکین وطن کوبازیاب کرا لیا۔لیبیا میں تارکین وطن کی مدد کرنے والے ایک گروپ العبرین کے مطابق ان پاکستانی شہریوں کو مشرقی لیبیا کے شہر تبروک سے تقریبا آٹھ کلو میٹرجنوب میں الخیر کے علاقے میں سمگلروں کے گوداموں سے بازیاب کرایا گیا۔اس تنظیم نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر ایک پوسٹ میں کہا کہ بچوں سمیت ان تارکین وطن کو بعد میں قریبی پولیس ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا گیا، پاکستانی تارکین وطن یورپ جانے کے ارادے سے لیبیا پہنچے لیکن انہیں سمگلروں نے حراست میں لے لیا۔

ای پیپر دی نیشن