گھریلو ملازمہ پرمبینہ تشدد کیخلاف ازخود نوٹس لینے کی درخواست سپریم کورٹ ہیومن سیل میں دائر

Aug 02, 2023 | 13:14

گھریلوملازمہ رضوانہ پرمبینہ تشدد کیخلاف ازخود نوٹس لینے کی درخواست سپریم کورٹ ہیومن سیل میں دائر کر دی گئی۔درخواست میں مبینہ تشدد کے معاملے پر ازخود نوٹس لینے کی استدعا کی گئی ۔ درخواست وکیل رانا نعمان کی جانب سے دائر کی گئی ۔درخواست کے متن میں کہا گیا کہ اسلام آباد جوڈیشل اکیڈمی کے انتظامی افسر کی اہلیہ نے گھریلو ملازمہ پرتشدد کیا، تشدد سے گھریلو ملازمہ تشویشناک حالت میں زیرعلاج ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ افسرکے خلاف بھی محکمانہ کارروائی کی جائے،عدالت اس معاملے پرازخود نوٹس لے۔

مزیدخبریں