خیبر پختونخوا : عوامی اجتماعات پر پابندی عائد

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) (ف)کے اجتماع میں دھماکے کے بعد خیبر پختونخوا حکومت نے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کردی ۔محکمہ داخلہ خیبر پختونخوانے ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کردیا،مراسلے میں تمام حکام کو سختی سے فوری عمل درآمد کروانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

مراسلہ کے مطابق ڈپٹی کمشنرز کی پیشگی اجازت کے بغیر کسی بھی جگہ عوامی اجتماع پر پابندی عائد ہو گی.امن و امان کی سنگین صورت حال، دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر اقدام اٹھایا گیا.عوامی اجتماعات سمیت جلسے ،جلوسوں پر بھی پابندی عائد ہو گی۔

سیکیورٹی اقدامات پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں اجتماع کی اجازت نہ دی جائے۔

ای پیپر دی نیشن