پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پی آئی اے سمیت نجی ائیرلائنز نے بھی کرائے بڑھادیے

لاہور: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پی آئی اے سمیت نجی ائیرلائنز نے بھی کرایے بڑھا دیے۔

پی آئی اے اور نجی ائیرلائنز ائیر بلیو، سرین اور ائیر سیال نے ایجنٹس کو نیا کرایہ نامہ جاری کردیا۔ فضائی سفر کے کرایوں میں اضافہ پیٹرولیم منصوعات کی قیمتیں بڑھنے کے بعد کیا گیا ہے۔لاہور اورکراچی کایک طرفہ کرایہ 35 سے 70 ہزار روپے کردیا گیا۔ اچانک کرایوں میں اضافے سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔مسافروں نے مسابقتی کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ ائیر لائن حکام کا کہنا ہے کہ اضافی رش کی وجہ سے ڈیمانڈ اینڈ سپلائی میں فرق بھی کرایوں میں اضافہ کا سبب ہے۔گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہونے کی وجہ سے رش بڑھا ہے ۔ رش معمول پر آتے ہی کرایوں میں کچھ کمی متوقع ہے۔

ای پیپر دی نیشن