ایران: گرمی کی غیر معمولی شدت، 2 روز کی عام تعطیل کا اعلان

ایران میں گرمی کی غیر معمولی شدت کے باعث 2 روز کی عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کےمطابق ایران کے شمالی علاقے ان دنوں غیر معمولی گرمی کی لپیٹ میں ہیں. گرمی کے باعث اسپتالوں میں ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت کے باعث ملک بھر میں بدھ اور جمعرات کو عام تعطیل ہوگی، بینک، اسکولز اورحکومتی دفاتر سب بند ہوں گے۔رپورٹس کے مطابق رواں ہفتے ایرانی شہر اہواز میں درجہ حرارت 51 ڈگری تک جا پہنچا تھا، تہران میں بدھ کو درجہ حرارت 39 ڈگری تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔گرمی کی شدت سے بچنے کے لیے معمر اور بیمار افراد کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن