پاکستان میں یوٹیوب میوزک اور یوٹیوب پریمیم کا آغاز ہوگیا

Aug 02, 2023 | 19:14

ویب ڈیسک

یوٹیوب نے پاکستان میں یوٹیوب میوزک اور یوٹیوب پریمیم کے آغاز کا اعلان کردیا ہے جوایک پیڈ ممبرشپ ہے اور یوٹیوب پر اشتہارات کے بغیر، آف لائن اور بیک گراؤنڈ پلے کے ساتھ دیکھنے کے تجربے کو بہترین بناتی ہے۔یہ ایک نئی میوزک اسٹریمنگ ایپ ہے جو پاکستان میں موسیقی کامسحور کن تجربہ پیش کرتی ہے. یوٹیوب پریمیم دیکھنے کا انتہائی شاندار تجربہ پیش کرتا ہے۔اس میں اشتہارات کے بغیر اور تسلسل کے ساتھ دیکھنے کا تجربہ، ایپس کے درمیان ملٹی ٹاسکنگ کی غرض سے بیک گراؤنڈ پلے یا لیکچرز اور دیگر تعلیمی ویڈیوز کا دیکھنا،اپنے پسندیدہ شوز، اور کنٹنٹ کری ایٹرز کے ڈاؤن لوڈز سے لطف اندوز ہونا شامل ہے بھلے صارف طویل پرواز پر ہو یا محدوسائل کا سامنا کر رہا ہو۔یوٹیوب پریمیم میں یوٹیوب میوزک پریمیم بھی شامل ہے جو یوٹیوب میوزک پر اشتہارات کے بغیر میوزک، بیک گراؤنڈ پلے اور ڈاؤن لوڈز پیش کرتا ہے، یوٹیوب میوزک، ایک نئی اختراع اور موسیقی کے لیے تیار کردہ ایپ اور ویب پلیئر ہے جس میں آفیشل گانوں، البمز، پلے لسٹس اور آرٹسٹ ریڈیو کے علاوہ یوٹیوب کا ریمکس، لائیو پرفارمنس، کور اور میوزک ویڈیوز کی زبردست کیٹلاگ شامل ہیں۔یوٹیوب میوزک کے ذریعے، صارفین تازہ ترین ہٹس سن سکتے ہیں، اپنے پسندیدہ گانے تلاش کر سکتے ہیں. موسیقی کی دنیا سے وابستہ رہ سکتے ہیں اور اپنے آلات پر لطف اندوز ہونے کے لیے بہت سارا نیا میوزک دریافت کر سکتے ہیں۔اگرچہ یہ سب یوٹیوب میوزک میں بلاقیمت بھی دستیاب ہیں. لیکن ان کے لیے اشتہارات سے تعاون حاصل کیا جاتا ہے۔ صارفین، یوٹیوب پریمیم میں شامل ہو کر اشتہارات کے بغیر موسیقی کا تجربہ حاصل کر سکتے ہیں۔پاکستان کے لیے گوگل کے ڈائریکٹر، فرحان ایس قریشی نے کہا: ”2ارب سے زیادہ لاگ اِن ناظرین یوٹیوب پر ہر ماہ عالمی سطح کی میوزک ویڈیودیکھتے ہیں اور 20 لاکھ سے زیادہ کری ایٹرز اپنی تخلیقی صلاحیتیں دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لیے آتے ہیں۔ میں بہت خوش ہوں کہ پاکستانی ناظرین کو نیا تجربہ فراہم کرنے کی غرض سے اب یوٹیو ب میوزک پریمیم ا ور یوٹیوب میوزک پاکستان میں دستیاب ہیں۔فرحان ایس قریشی کا کہنا تھا کہ  پاکستان میں 400 سے زائد چینلز کے دس لاکھ سے زیادہ سبسکرائبرز ہیں جو سال بہ سال کی بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ظاہر کرتے ہیں جبکہ 6,000 سے زائد چینلز کے ایک لاکھ سے زائد سبسکرائبرزجو سال بہ سال کی بنیاد پر 30 فیصد اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔یہ ایک متاثر کن تعداد ہے جو ہمیں یوٹیوب کی اس تیز رفتار ایکوسسٹم کا حصہ بننے اور پاکستانی تخلیقی صنعت کے ساتھ اپنی شراکت جاری رکھنے اور یوٹیوب پریمیم اور یوٹیوب میوزک کے ساتھ اپنے سامعین کی تعداد بڑھانے کے لیے مزید پاکستانی فنکاروں کی حمایت کرنے کے لیے پر جوش بناتا ہے۔پاکستانی ناظرین کے لیے یوٹیوب بہترین تفریحی خدمات لاتا ہے جو میوزک ویڈیو کا کانٹینٹ دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ مزید مقامی فنکار بھی یوٹیوب پر اپنے کام اور تخلیقات کااشتراک کر رہے ہیں جیسا کہ میوزک ویڈیو پریمیئرز، یوٹیوب کا خصوصی کانٹینٹ ا ور ممتاز گانوں کی فہرستیں پیش کررہے ہیں اور عالمی سطح پر اپنے مداحوں کی تعداد میں اضافہ کر رہے ہیں۔یوٹیوب پریمیم 479.00 روپے میں دستیاب ہے اور لاکھوں یوٹیوب ویڈیوز کے لیے بیک گراؤنڈ پلے اور آف لائن ڈاؤن لوڈزکے ساتھ اشتہارات کے بغیر تجربہ پیش کرتے ہوئے یوٹیوب میوزک پریمیم کی ممبرشپ بھی شامل ہے۔ ناظرین پریمیم فیملی پلان کے لیے بھی سائن اپ کر سکتے ہیں جوصرف 899.00 میں دستیاب ہے جس سے وہ اپنے پریمیم ممبرشپ کو اپنے گھر کے 5 دیگر افراد تک شیئر کر سکتے ہیں۔ یوٹیوب میوزک پریمیم صرف 299.00 روپے میں دستیاب ہے اور یوٹیوب میوزک پر اشتہارات کے بغیر موسیقی، بیک گراونڈ پلے اور ڈاؤن لوڈز پیش کرتا ہے جبکہ میوزیک فیملی پلان صرف 479.00 میں دستیاب ہے۔اہل طلباء پریمیم اسٹوڈنٹ پلان کے لیے سائن اپ کر سکتے ہیں جو ویب اور اینڈرائیڈ پر صرف 329.00 روپے میں اور میوزک پریمیم اسٹوڈنٹ پلان صرف 149.00 روپے میں دستیاب ہے۔ای ایم آئی پاکستان کے چیف آپریٹنگ آفیسر، ذیشان چوہدری  نے کہا:”پاکستان میں یوٹیوب میوزک اور یوٹیوب میوزک پریمیم کا آغاز ملک میں موسیقی کی صنعت کے لیے بہت بڑی پیش رفت ہے۔ ان پلیٹ فارمز کی جانب سے پیش کی جانے والی جدید خصوصیات، جس کے بعد فنکاروں کے لیے اپنے سامعین کی تعداد میں اضافہ کرنے کی صلاحیت، عالمی سطح پر پاکستانی موسیقی کی ترقی اور خوشحالی کا بہت بڑا موقع فراہم کرتی ہے۔“کوک اسٹوڈیو پاکستان کے کیوریٹر اور پرؤڈیوسر زلفی نے کہا:”بطور ویور اور میوزک پروڈیوسر یو ٹیوب میری اولین ترجیح رہا ہے۔ یوٹیوب ہمیں پاکستانی میوزک کمیونٹی کو دنیا سے جوڑنے میں مدد کرتا ہے، نئے سامعین تک پہنچاتا ہے اور دنیا بھر میں موسیقی کے شائقین کے درمیان مطابقت پیدا کر تا ہے۔یوٹیوب میوزک کا پاکستان میں آنا، اس شاندار ملک کے تمام موسیقاروں،فنکاروں اور شائقین کے لیے ایک نعمت ہے اور میں یہ دیکھنے کے لیے بیتاب ہوں کہ کیسے پاکستانی میوزک انڈسٹری یوٹیوب پر دنیا کو اپنی صلاحیتوں سے حیران کرتی ہے۔“

یوٹیوب پریمیم صرف 479.00 روپے ماہانہ میں اشتہارات کے بغیر، بیک گراؤنڈ پلے، اورتمام یوٹیوب پر آف لائن رسائی کے لیے ڈاؤن لوڈز شامل ہیں اور یوٹیوب سپر صارفین کے لیے بہترین ہیں۔

یوٹیوب پریمیم کے بہترین فیچرز:
• اشتہارات کے بغیرویڈیوز: ایسے بہت سارے صارفین ہیں جو اپنی مرضی کے مطابق جب چاہیں اورکسی رکاوٹ کے بغیر کانٹینٹ دیکھنا چاہتے ہیں۔

• بیک گراونڈ پلے: شاید یوٹیوب کی سب سے زیادہ خواہش کی جانے والی خصیوصیت بیک گراؤنڈ پلے ہے۔ یوٹیوب پریمیم سبسکرپشن کے صورت میں، آپ کے یوٹیوب ایپ سے باہر نکلنے کے بعد ویڈیو چلنا بند نہیں ہوگی۔ یہ خاص طور پر ملٹی ٹاسکنگ اور اسے صارفین کے لیے مفید ہے جو لیکچرز، تعلیمی ویڈیوز اور دیگر طرز کا کانٹینٹ سنتے ہیں۔

• آف لائن رسائی: ہم اپنی زندگی کے بیشتر حصہ کنیکٹڈ رہ کر گزارتے ہیں، لیکن اب بھی ایسے لمحات ہیں جب ہم ہوائی جہاز میں ہوتے ہیں یا وائی فائی کہیں کہیں دستیاب ہوتے ہوئے – جہاں آپ بھی تفریح لمحات چاہتے ہیں لیکن آن لائن نہیں ہو سکتے۔یوٹیوب پریمیم کے ذریعے آپ اپنی پسندیدہ ویڈیوز ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں تاکہ جب چاہیں اور چلتے پھرتے انہیں دیکھ سکیں۔

یوٹیوب میوزک پریمیم
یوٹیوب میوزک پریمیم کے ذریعے اشتہارات کے بغیر میوزک، بیک گراؤنڈ پلے اور یوٹیوب میوزک سے ڈاؤن لوڈز کی آفر صرف 299.00 ماہانہ میں دستیاب ہے۔

• اشتہارات کے بغیر میوزک

• بیک گراؤنڈ میں سنیے

• ڈاؤن لوڈز

• صرف آڈیو موڈ

اہل صارفین یوٹیوب پریمیم یا یوٹیوب میوزک پریمیم کی خصوصی تعارفی پیشکش ایک ماہ کے لیے مفت حاصل کر سکتے ہیں۔ٹرائلز اور پروموشن کے بارے میں مزید معلومات کے لیے https://support.google.com/youtube/answer/10324204 کا وزٹ کیجیے۔یوٹیوب میوزک ایپ کو گوگل پلے اسٹور اور iOS ایپ اسٹور سے ڈاون لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

مزیدخبریں