مہنگائی کے باعث 63 فیصد پاکستانی قربانی نہیں کر سکے، گیلپ سروے

Aug 02, 2023 | 22:18

ویب ڈیسک

ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث 63 فیصد پاکستانی اس سال سنت ابراہیمی کی ادائیگی سے محروم رہے، 76 فیصد نے عید الاضحیٰ پر کوئی نیا کپڑا نہیں خریدا۔

گیلپ پاکستان نے عوام کی آراء پر مبنی نیا سروے جاری کردیا، جس میں 87 فیصد نے جانور کی قیمت بہت زیادہ مہنگی ہونے کی شکایت کی۔سروے میں 31 فیصد پاکستانیوں نے مکمل گائے کی بجائے اجتماعی قربانی میں حصہ لینے کو ہی غنیمت جانا.گیلپ سروے میں 79 فیصد نے شکوہ کیا کہ تمام کوششوں کے باوجود اس سال عید قرباں پر اخراجات میں اضافہ ہوا۔

مزیدخبریں