عزم…… حامد حسین عباسی
Hamid777abbassi777@gmail.com
پنجاب کے عوام کو تمام شعبوں میں حقیقی ریلیف کی فراہمی کے اقدامات کا آغاز یقیناقابل تحسین ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ صوبہ وزیراعلی مریم نواز کی قیادت میںترقی وخوشحالی کی منازل بہت تیزی سے طے کر رہا ہے جنگی بنیادوں پر تمام شعبوں میں اصلاحات کا عمل جار ی ہے وزیراعلیٰ مریم نواز نے ''میرا پنجاب محفوظ سے محفوظ تر'' کے تحت 8 بڑے اقدامات کا آغاز کردیا۔ پاکستان کے پہلے چائلڈ سیفٹی ورچوئل سینٹر، 28 نئے فیچر سے مزین ایمرجنسی ون فائیو اپ گریڈڈ سنٹر کا بھی آغاز کردیا گیا۔سکول آف پولیس ٹیکنالوجیز اینڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اورالبیرونی انسٹی ٹیوٹ آف ریسرچ اینڈ انوویشن کا بھی افتتاح ہو گیا۔ وزیراعلیٰ نے سیف سٹی اتھارٹی آڈیٹوریم اور سیف سٹی کی جدید ویڈیو وال کا آغاز کردیا۔ مریم نواز نے گرلز پولیس کیمیونیکشن افسر کے ساتھ ملکر سیف سٹی وویمن ہوسٹل کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیراعلی نے زرعی ٹیوب ویل سولرائزیشن پراجیکٹ کی منظوری دے دی زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن پر بریفنگ کے دوران بتایا گیاکہ 25 ایکڑ اراضی کے مالک کاشتکار زرعی ٹیوب ویل سولرائزیشن پراجیکٹ کے اہل ہوں گے۔ سولرائزیشن پراجیکٹ کے لئے کاشتکار کو صرف 33فیصد ادائیگی کرنا ہو گی۔ زرعی ٹیوب ویل سولرائزیشن پراجیکٹ کی67فیصد ادائیگی حکومت کرے گی۔ وفاقی حکومت کے اشتراک سے دوسرے مرحلے میں مزید 10ہزار ٹیوب ویل سولر انرجی پر منتقل ہوں گے۔ سولر انرجی سے ایک ایکڑ کی آبپاشی پر صرف 50روپے خرچ ہوں گے۔ وزیراعلی نے ویجیٹبل فارمرزکے لئے بھی خصوصی پیکیج تیار کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلی نے ٹماٹر، پیاز سمیت دیگر ضروری سبزیوں کی سپلائی مینجمنٹ کا پائیدار سسٹم وضع کرنے کا حکم دیا۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبہ بھر میں بیک وقت ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کر دیا گیا ہے ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کے تحت ہر جگہ سے کوڑا کرکٹ اٹھایا جائے گا۔ گلی محلوں کی صفائی اور سپرے بھی ہوگا۔ وزیراعلی ویسٹ مینجمنٹ سسٹم پائلٹ پراجیکٹ کی خود نگرانی کریں گی۔ اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کو ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کی نگرانی کا ٹاسک سونپ دیا۔ پنجابمیں ایئر ایمبولینس کا وعدہ پورا کردکھایا۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ گولڈن آور میں علاج۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پرچھت سے گرنے والی میانوالی کی حلیمہ بی بی کی ائیر ایمبولینس کے ذریعے بروقت راولپنڈی منتقلی سے جان بچا لی گئی۔ مریضہ کی حالت تشویشناک تھی۔ جان بچانے کے لئے بڑے ہسپتال میں فوری طورپر منتقل کرنا ضروری تھا۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی کے سرجن نے حلیمہ بی بی کو فوری علاج کے لئے راولپنڈی منتقل کرنے کا کہا تھا۔ اطلاع ملتے ہی وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر ائیر ایمبولینس کی آزمائشی سروس کے ذریعے حلیمہ بی بی راولپنڈی منتقل،آپریشن کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹیوٹا پراجیکٹس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دینے کا حکم دیا ہے۔ مریم نوازشریف نے ٹیوٹا اداروں میں کورین، جاپانی، جرمن،چینی اور عربی لینگویج کورسز متعارف کرانے اور 9 شہروں میں 45 ویلڈنگ ورک شاپس بنانے کی منظوری دے دی۔ٹیوٹا اداروں میں مارکیٹ ڈیمانڈ کے مطابق جدید کورسز پڑھانے اور لارج سکیل کنسٹرکشن ڈیویلپرز کے تعاون سے ہیوی مشینری ڈرائیونگ/ آپریٹر کورس آو¿ٹ سورسنگ کا فیصلہ کیا گیا۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں سکلڈ جاب کے لئے پنجاب اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹنگ اتھارٹی کے قیام کی تجویزاور ٹیوٹا میں 1000 ملازمین بھرتی کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔ گوجرانوالہ، ساہیوال، بہاولپور، ملتان، اٹک، ٹیکسلا، لیہ اور میانوالی میں ویلڈنگ اور کنسٹرکشن کورس کی جدید ترین لیب قائم کی جائے گی۔