فیروز والہ : ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا ٹیلی فون آپریٹر رشوت  لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

 فیروزوالہ( نامہ نگار) جوڈیشل مجسٹریٹ رحمان الہی کی نگرانی میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی ٹیم نے ڈپٹی کمشنر افس میں چھاپہ مار کر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کے ٹیلی فون آپریٹر خرم شہزاد کو 10 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور اس کی جیب سے نشان زدہ نوٹ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ ملزم نے گاؤں مسن کے کاشتکار محمد اشرف سے قبرستان کی اراضی کے مقدمہ کی نقول دینے کے عوض 10 ہزار روپے رشوت مانگی تھی ۔

ای پیپر دی نیشن