لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فا ران بیگ نیٹریفک پولیس کو صوبہ بھر میں مون سون بارشوں کے سلسلے کے دوران متحرک رہنے کی ہدایت کی ہے۔ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید غضنفر علی شاہ مونیٹرنگ سینٹر سے ٹریفک کی روانگی کو مانیٹر کر رہے ہیں۔ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجا ب مرزا فا ران بیگ نے کہا کہ تمام سی ٹی اوز ڈی ٹی اوز دوران بارش ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنائیں۔تمام سپروائزری افسران سٹاف کے ہمراہ متحرک رہیں۔ فیلڈ سٹاف کو چھتری برساتی مہیا کی جائے،ٹریفک سٹاف مرکزی سڑکوں،نشیبی علاقوں میں پانی کھڑے ہونے کی اطلاع فوری متعلقہ محکموں کو دیں۔