لاہور(نامہ نگار)انارکلی ٹریفک وارڈنز نے رکشہ چور کورکشے سمیت دھر لیا۔تیزی سے آتے رکشہ کے پیچھے موٹر سائیکل پر ایک شہری شور مچاتے ہوئے آ رہا تھا جس کی مدد کیلئے رکشہ پکڑا گیا،جو ایک چور چوری کر کے لے جاجا رہا تھا۔شہری کے شور مچانے پر ٹریفک وارڈنز نے ملزم کو رکشے سمیت پکڑ لیا۔ملزم کو رکشے سمیت مقامی پولیس کے حوالے کردیا گیاہے۔