لاہور(نامہ نگار)سی سی پی او لاہوربلال صدیق کمیانہ کی صدارت میں لاہور پولیس کے مختلف ونگز کے افسران و ملازمین کااردل روم منعقد ہوا۔ جس میں سی سی پی او لاہور نے رواں سال پولیس ملازمین کی1843 اپیلوں پرشنوائی کی۔ معمولی کوتاہی کے مرتکب ملازمین کی1792 اپیلوں پر وارننگ دی گئی جبکہ51 اپیلیں مستردکر دی گئیں۔ترجمان لاہور پولیس نے بتایا کہ اپیلوں کی شنوائی کا مقصد پولیس افسران واہلکاروں کے مسائل بروقت حل کرنا ہے۔پولیس افسران و اہلکاروں کی ذاتی شنوائی سے سفارش کلچر کی حوصلہ شکنی ہو گی۔ سزاو جزاء کا تعین قواعد وضوابط کے مطابق ہوگا۔کیپٹل سٹی پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ اختیارات سے تجاوز، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ فرائض کی انجام دہی میں غفلت و کوتاہی برتنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔محنتی، قابل اور ایماندار پولیس ملازمین محکمہ پولیس کا اثاثہ ہیں۔پولیس ملازمین عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کارلاتے ہوئے ایک محفوظ معاشرے کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں۔
اختیارات سے تجاوز میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں:سی سی پی او
Aug 02, 2024