پچھلے 3سال میں ایمرجنسیز  میں 93 فیصد کی شرح سے اضافہ

لاہور(نامہ نگار)سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر نے پنجاب کے تمام اضلاع کی ماہانہ آپریشنل کارکردگی کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ پچھلے 3سالوں میں ایمرجنسیز میں 93 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا ہے۔ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ نے ماہ جولائی کے دوران پنجاب بھر میں 217,062 ایمرجنسیز پررسپانس کرتے ہوئے 260,016ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیوسروسز فراہم کیں۔جولائی 2024 کے دوران 2,374 کرنٹ لگنے کے واقعات، 109  عمارات گرنے کے واقعات اور 192 ڈوبنے کی ایمرجنسیز پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ عوام الناس بجلی کے کھمبوں، سوئچوں، گیلے بجلی کے آلات سے دور رہیں، سیلابی و بارشی علاقہ جات میں جانے سے گریز کریں۔

ای پیپر دی نیشن