فیروزوالہ( نامہ نگار) ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی انسپکشن کی گئی گراں فروشوں، ذخیرہ اندوزوں، ملاوٹ مافیا اور نرخ نامے واضع جگہ آویزاں نہ کرنیوالے دکانداروں کو بھاری جرمانے کیے گئے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈسٹرکٹ بھر میں روٹی اور نان کی سرکاری قیمت کی خلاف ورزی پرابتک 29 ہزار 751 دکانوں اور تندوروں کی انسپکشن کی گئی جس کے دوران 2 ہزار 437 دوکانداروں کو 51 لاکھ 22 ہزار 200 روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا جا چکا ہے جبکہ نان و روٹی کی زائد قیت وصول کرنے والے 36 دکانداروں کیخلاف ایف آئی آر درج کروائی گئی۔