لاہور( کامرس رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے تاجر دوست سکیم میں رجسٹریشن اور جولائی کیلئے ایڈوانس ٹیکس وصولی کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کے بھاری بھرکم بلوں کی ادائیگی کی وجہ سے تاجر طبقہ شدید پریشانی سے دوچار ہے۔ انجمن تاجران کا اہم اجلاس گزشتہ روز منعقدہ ہوا جس میں سرپرست اعلی ظہیر بابر،مرکزی جنرل سیکرٹری محبوب علی سرکی،لاہور کے صدر میاں طارق فیروز،سینئر نائب صدور لاہور شیخ اختر،رفعت سنی ،نائب صدور لاہورمرزا اطہر بیگ،چوہدری نوید ، جنرل سیکرٹری نعیم بادشاہ ،لاہورکے سینئر وائس چیئرمین ملک ناظم ،شہزاد بھٹی سمیت دیگر نے شرکت کی۔
تاجر دوست سکیم میں رجسٹریشن ،ایڈوانس ٹیکس وصولی کی تاریخ میں توسیع کی جائے:اشرف بھٹی
Aug 02, 2024