کراچی ( کامرس رپورٹر )پاکستان سٹاک مارکیٹ میںگزشتہ روز اتار چڑھائو کے بعد مندی کا رجحان رہا۔ اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ 78ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گئی تھی مگر پورے سیشن کے دوران انڈیکس اتار چڑھاؤ کا شکار رہا۔ سرمایہ کاروں کو 23ارب روپے سے زائد کا خسارہ برداشت کرنا پڑا جبکہ45.72فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔ سٹاک ماہرین کے مطابق ای اینڈ پی اور بینکنگ جیسے شعبوں میں گراوٹ کی وجہ سے مارکیٹ میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔ حصص کی مالیت گزشتہ سیشن میں 14.64 ارب روپے سے کم ہو کر 13.09 ارب روپے ہوگئی۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 100انڈیکس میں 146.68 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔ جس سے انڈیکس 77886.99 پوائنٹس سے کم ہو کر77740.31پوائنٹس پر بند ہوا ۔
سٹاک مارکیٹ:سرمایہ کاروں کو 23ارب روپے سے زائد کا خسارہ
Aug 02, 2024