لاہور (کامرس رپورٹر) صدر استحکام پاکستان پارٹی لاہور ملک زمان نصیب نے کہا ہے بجلی کی بھاری قیمتوں کے ساتھ ملکی معاشی سرکل کا چلنا شدید مشکل ہوچکا ہے۔ صنعت و تجارت کے امور بجلی کی قیمتوں میں ریلیف ملنے سے ہی چل سکتے ہیں۔ ملکی معیشت کو درپیش خطرات سے نکالنے کیلئے تاجر برادری کو سازگار حالات دیئے جائیں۔ تاجر اور صنعتکار ملکی معیشت کا وہ اہم ترین ستون ہے جن سے لاکھوں گھروں کو چولہا جلتا ہے۔ حکومت بجلی کی قیمتوں میں ریلیف کی نئی پالیسیز لے کر آئے۔