قندھار میں کاٹن ٹیکسٹائل، مصنوعی اون کی فیکٹری نے کام شروع کر دیا

کابل( نوائے وقت رپورٹ) افغان صوبہ قندھار میں کاٹن ٹیکسٹائل اور  مصنوعی اون کی فیکٹری نے کام شروع کر دیا ہے۔ قندھار کاٹن ٹیکسٹائل فیکٹری حکام کے مطابق فیکٹری میں 3 ہزار ایکٹو مشینیں ہیں، صرف 400 مشینیں استعمال ہو رہی ہیں۔  فیکٹری میں وزارت صحت عامہ کیلئے طبی سامان، وزارت دفاع، داخلہ اور انٹیلی جنس کیلئے  ملٹری یونیفارم تیار کر رہے ہیں۔ فیکٹری میں 6692 ٹن کاٹن پراسیس کی جاتی ہے اور 40 ملین میٹر کپڑا تیار کیا جا سکتا ہے۔  دیسی اور مصنوعی اون کیساتھ قالین کے دھاگے، سٹرپس اور کمبل بھی تیار کرتی ہے۔  ان دونوں فیکٹریوں میں سالانہ 7692 ٹن کپاس پراسیس کرنے کی صلاحیت ہے، 13 ہزار 800 افراد کو روزگار ملے گا۔

ای پیپر دی نیشن