لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان میں انٹرنیشنل ٹینس ایونٹس کے حوالے سے انٹرنیشل ٹینس اے ٹی پی کے نمائندے آندریکورنیلووف نے ٹینس سنٹر کا دورہ کیا اور انٹرنیشنل ایونٹس کیلئے سہولیات کا جائزہ لیا۔نشتر سپورٹس کمپلیکس میں واقع ٹینس سنٹر میں پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی نے آندریکورنیلووف کو بریفنگ دی۔ آندریکورنیلووف کے دورے کا مقصد پاکستان میں اے ٹی پی چیلنجرز اور آئی ٹی ایف ایونٹس کیلئے سہولیات کا جائزہ اور پاکستان کو کلیئرنس دینا تھا۔ اعصام الحق قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پہلی بار ٹینس کی اعلیٰ گورننگ باڈی اے ٹی پی کا نمائندہ آیا ہے۔ تمام کھلاڑیوں کو باہر تو نہیں بھیج سکتے مگر انٹرنیشنل مقابلے کرواسکتے ہیں۔
انٹرنیشنل ٹینس اے ٹی پی کے نمائندے کا دورہ پاکستان
Aug 02, 2024