لاہور(سپورٹس رپورٹر)پیرس اولمپکس میں میڈلز کی جنگ میںچین کی 11گولڈ ‘7سلور ‘3برونز میڈلز کیساتھ پہلی پوزیشن برقرار ہے ۔ میزبان فرانس8 گولڈ ‘10 سلور ‘8برونز میڈلز کیساتھ دوسرے‘ جاپان 8گولڈ ‘3سلوراور 4برونز میڈلز کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ آسٹریلیا 7گولڈ ‘6سلور‘4برونز میڈلز کیساتھ چوتھے‘ امریکہ نے 6گولڈ ‘12سلور ‘13برونز کیساتھ پانچویں‘ برطانیہ 6گولڈ ‘7سلور اور7برونز میڈلز کیساتھ چھٹے ‘جنوبی کوریا 6گولڈ ‘3سلور اور 3برونز میڈلز کیساتھ ساتویں نمبر پر ہے ۔اٹلی نے 3گولڈ ‘6 سلور ‘4 برونز ‘کینیڈا نے 2 گولڈ2 سلور ‘3 برونز ‘جرمنی نے 2گولڈ ‘2سلور‘2 برونز ‘نیدر لینڈز 2گولڈ ‘2سلور ‘ایک برونز‘رومانیہ 2گولڈ ‘ایک سلور ‘ایک برونز ‘ہانگ کانگ نے 2گولڈ ‘2 برونز ‘سویڈن ایک گولڈ‘ایک سلور ‘2برونز‘جارجیا ایک گوؒلڈ ‘ایک سلور‘بیلجیئم ایک گولڈ ‘2برونز ‘آئرلینڈ ایک گولڈ ‘2برونز‘قازقستان نے ایک گولڈ ‘2برونز میڈلز جیتے ہیں۔جنوبی افریقہ نے ایک گولڈ2برونز ‘کروشیا نے ایک گولڈ ‘ایک برونز‘گوئٹے مالا نے ایک گولڈ ‘ایک برونز‘ارجنٹائن نے ایک گولڈ ‘ایکواڈور ایک گولڈ ‘سربیا ایک گولڈ‘سلوینیاایک گوؒلڈ‘ازبکستان ایک گولڈ میڈل جیت چکے ہیں ۔ چین کے سوئمر پین زینلے نے سوئمنگ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ٹرایا تھلون کے ویمن انفرادی ایونٹ میں فرانس کی کیسنڈرے نے گولڈ میڈل جیتا۔ ٹرایا تھلون کے مینز انفرادی ایونٹ کا گولڈ میڈل برطانیہ کے ایلکس ای نے سینے پر سجایا۔میزبان فرانس نے سوئمنگ کے مینز دو سو میٹر بریسٹ سٹروک میں سونے کا تمغہ جیتا، اْن کے پیراک لیون مرچنڈ نے نئے اولمپک ریکارڈ کیساتھ طلائی تمغہ حاصل کیا۔سوئمنگ کے میز سو میٹر فری سٹائل فائنل میں چین کے پین زینلے نے نئے عالمی ریکارڈ کیساتھ طلائی تمغہ حاصل کیا، سابقہ ریکارڈ بھی پین زینلے کا تھا۔ گوئٹے مالا نے پہلا گولڈ میڈل شوٹنگ کے ویمن ٹریپ فائنل میں حاصل کیا، اْن کی شوٹر روآنو اولیوا ایڈریانا نے نئے اولمپک ریکارڈ کیساتھ سونے کا تمغہ جیتا۔