لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ایس ای سی پی کلینک اور ٹیکس کلینک منعقد کیے جن میں کاروباری برادری اور ایس ایم ایزکے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جنہیں اے سی سی اے کی ایم این پی اور ٹیکسیشن کمیٹی کے چیئرمین عمر ظہیر ملک اور ایس ای سی پی کے اسسٹنٹ رجسٹرار طاہر سیف الدین سمیت ماہرین نے رہنمائی فراہم کی۔ لاہور چیمبر ملک کا پہلا چیمبر ہے جس نے یہ اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔ ان ایونٹس کا مقصد کاروباروں کو ضروری رہنمائی اور تعاون فراہم کرنا تھا تاکہ وہ چیلنجز سے موثر طریقے سے نمٹ سکیں۔ شرکاء نے سوال و جوابات کے سیشن میں اپنے مسائل پیش کیے جن کا بہترین حل تجویز کیا گیا۔ اس ضمن میں لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے کہا کہ چیمبر کاروباری برادری کی سہولت کیلئے یہ اقدامات اٹھارہا ہے۔ ایس ای پی اور لاہور چیمبر کے درمیان تعاون کاروباری معاملات کو آسان اور قواعد و ضوابط کی تکمیل کے حوالے سے بہت اہم ہے۔ ایس ای سی پی کے نمائندوں نے لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور کی کاوشوں کو سراہا۔
لاہور چیمبر کاایس ای سی پی کلینک ، ٹیکس کلینک کا انعقاد
Aug 02, 2024