جے یو آئی اسماعیل ہانیہ کی مظلومانہ شہادت کیخلاف آج ضلعی ہیڈ کوارٹر میں مظاہرے کریگی:ترجمان 

Aug 02, 2024

 لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن کی اپیل پر جے یو آئی پنجاب نے اسرائیلی مظالم اور حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی مظلومانہ شہادت کے خلاف ضلعی ہیڈ کوارٹر میں مظاہرے کرے گی۔جے یو آئی کے صوبائی ترجمان حافظ غضنفر عزیز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا جے یو آئی کے صوبائی امیر مولانا محمود میاں اور سیکرٹری جنرل حافظ نصیر احمد احرار نے ہدایات جاری کی ہیں کہ جے یو آئی کی ضلعی تنظیمیں ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں زبردست احتجاجی مظاہرے کریں اور علماء کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ خطبات جمعہ میں عوام کو اسرائیلی مظالم سے آگاہ کریں۔

مزیدخبریں