لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے رہنما حسن اشرف بھٹی نے کہا پنجاب حکومت کو جو کام کرنے چاہیے وہ ان کو چھوڑ کر وہ کام کررہی ہے جس کا عوام کو فی الحال کوی عملی فائدہ نہیں ہے۔ عوام ناجائز منافع خوروں اور زخیرہ اندوزوں سے نجات چاہتے ہیں نہ کہ سستے بازاروں سے آن لاین شاپنگ یا پھر ہوم ڈلیوری چاہتے ہیں۔ پنجاب حکومت ناجایز منافع خوروں اور مہنگائی مافیا سے ان کی جان چھڑادیں۔ ہوم ڈلیوری عوام خود ہی کر لیں گے۔