لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ملک عابد حسین اعوان نے بجلی کی بڑھتی قیمتوں اور مہنگائی کیخلاف اپنے ردعمل میںکہا مہنگائی کے طوفان،بجلی بلوں نے غریب آدمی کو کچل دیا ہے۔حکومت نے غریبوں پر ٹیکسوں کی بھرمار کردی ہے۔ حکومت نے اپنے شاہانہ اخراجات کم کرنے کے بجائے عوام پر ظالمانہ ٹیکس لگادیئے ہیں ۔ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت عوام کو فوری طور پر ریلیف دے ۔
مہنگائی کے طوفان،بجلی بلوں نے غریب آدمی کو کچل دیا ہے:عابد حسین اعوان
Aug 02, 2024