ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی کی یاد میں تعزیتی اجلاس

لاہور(نیوز رپورٹر)بزم اقبال لاہورکے زیر اہتمام ممتاز ادیب و اقبال شناس ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی کی یاد میں ایک تعزیتی اجلاس ہوا جس میں ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی کے عزیز و اقارب، دوست احباب اور شاگردوں نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر ادارہ ثقافت اسلامیہ ڈاکٹر مظہر معین نے کی۔ ڈائریکٹر بزم اقبال ڈاکٹر تحسین فراقی نے ابتدائی کلمات میں کہا ڈاکٹر رفیع الدین  ہاشمی کی تدریسی وادبی خدمات تاریخ ساز ہیں۔ مقررین میں عمیرہاشمی، ڈاکٹر خضر یاسین، ڈاکٹرساجد صدیق نظامی، ڈاکٹر قاسم محمود احمد ،ڈاکٹر حمیرا ارشاد، ڈاکٹر طاہر حمید تنولی، ڈاکٹرعبداللہ شاہ ہاشمی اور ڈاکٹر زاہد منیرعامر نے مرحوم کی شخصیت و کردار اور علمی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا وہ انتہائی متحرک اور صابر و شاکر شخصیت کے حامل تھے اور تادمِ زیست علمی وتحقیقی جستجو میں مصروف رہے۔ بطور ماہر اقبالیات آپ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

ای پیپر دی نیشن