لاہور (نیوز رپورٹر) ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ(رجسٹرڈ) کے بانی ٹرسٹی، جنرل سیکرٹری اور سماجی شخصیت ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے کہا فلسطینی شہداء تحریک آزادی کو جلابخش رہے ہیں۔حماس کی نڈرقیادت یقینا اسماعیل ہانیہ کی شہادت کاانتقام لے گی۔ حماس کے روح رواں اسماعیل ہانیہ کی شہادت سے عالم اسلا م سوگ میں ڈوب گیا۔ اسرائیل کی بزدلی اورجارحیت قابل مذمت ہے۔ان کی شہادت سے فلسطین کی تحریک آزادی کوتقویت ملے گی۔اسرائیل کی بدترین جارحیت انسانیت کوتیسری عالمی جنگ میں جھونک دے گی۔حماس کے سرفروش مجاہدوں نے اسرائیل کوبدحواس کردیا۔ اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے بعد فلسطینیوں کی مزاحمتی اورسیاسی جدوجہدکانیا دور شروع ہو گا۔ فلسطینیوں کی قربانیوں کی تاریخ اورشہیدوں کی فہرست بہت طویل ہے۔ اسرائیلی قیادت کواپنے کشت وخون کاحساب دینا ہوگا۔ بیگناہ فلسطینیوں کامقدس خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ آج دنیا بھر کے زندہ ضمیرانسان معتوب فلسطینیوں کے حامی اورہمدرد ہیں۔