مذہبی تعمیراتی ورثہ کی حفاظت کیلئے محکمہ سرگرمِ عمل ہے:طاہر رضا بخاری 

لاہور ( خصوصی نامہ نگار) سیکرٹری، چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے کہا کام کے معیار اور رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہیں،تاریخی مزارات و مساجد کی تجدیدو تزئین کو یقینی بنا یا۔ مذہبی تعمیراتی ورثہ کی حفاظت کیلئے محکمہ سرگرمِ عمل ہے۔ترقیاتی سکیمیں مقررہ وقت میں مکمل ہوں گی۔اِن خیالات کا  اظہار انہوں نے ایوان اوقاف میں ’’ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ سب کمیٹی ‘‘کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف نبیلہ جاوید، ڈائریکٹر پراجیکٹس اوقاف رفیق نور وٹو،پلاننگ آفیسر(ٹورزم)پی اینڈ ڈی بورڈ ثانیہ سجاد، سیکشن آفیسر (سوشل پروٹیکشن)محکمہ خزانہ ثمینہ جمیل،ڈپٹی ڈائریکٹر والڈ سٹی عظیم داد خان، ایکسین اوقاف رانا زوہیب، ایکسین ساؤتھ اوقاف سیّد راول علی اورپی یس او برائے سیکرٹری اوقاف زاہد اقبال سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں دربار حضرت موسیٰ پاک شہیدؒ ملتان سے ملحقہ مسجد کی سکیم کے ترمیمی (پی سی۔I)مالیتی 64 ملین کی منظوری دی گئی۔ جس میں دربار و مسجد کی اصل حالت میں بحالی، زائرین کیلئے برآمدہ کی تعمیر، وضو گاہ، طہارت خانہ کی تعمیر اور دربار شریف پر الیکٹریکل ورک سمیت دیگر امور شامل ہیں جوکہ اپنی مقررہ مدت 30 جون 2025ء تک پایہ تکمیل کو پہنچے گی۔

ای پیپر دی نیشن