لاہور، پنجاب بھر میں بارشوں کے باعث نظام زندگی متاثر ،زندگی مفلوج :جاوید قصوری

 لاہور ( خصوصی نامہ نگار )امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا لاہور سمیت پنجاب بھر میں مون سون کی بارشوں کے باعث نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔زندگی مفلوج ہو چکی ہے۔لاہورمیں جس وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اور شہرکے ندی نالے ابلنے سے سڑکیں تالاب بن گئی ہیں۔ گھروں میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا اور قیمتی سامان خراب ہو چکا ہے۔ نکاسی کا کوئی بندوبست سرے سے نہیں کیا جا رہا ہے۔ صوبائی حکومت کی تیاریاں صرف کاغذ تک محدود ہو کر رہ گئیں ہیں۔ متعلقہ ادارے اور حکام کہیں نظر نہیں آ رہے۔ عوام اپنی مدد آپ گلی محلوں کو صاف کرنے پر مجبور ہو گے ہیں۔ نکاسی کا نظام عملاً بیٹھ گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کارکردگی کی بجائے ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے میں مصروف ہیں۔ این ڈی ایم اے کے مطابق پاکستان میں شدید بارشوں سے 25 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بنیادی انفرااسٹرکچر تباہ ہوچکا ہے۔ بلدیاتی، شہری اور انتظامی ادارے خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں۔حکمران اور انتظامی ادارے اگرگڈگورننس کا مظاہرہ کریں توملک کے تمام مسائل کو بہ طریقہ احسن حل کرسکتے ہیں۔ مگر بد قسمتی سے کرپٹ اور نا اہل افراد نے ہر شعبہ کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن