تہران میں اسماعیل ہانیہ کے قتل میں اسرائیل ملوث ہے:سینیٹر پروفیسر ساجد میر 

لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے اسماعیل ہانیہ کی تہران میں شہادت کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پروفیسر ساجد میر کا کہنا تھا تہران میں اسماعیل ہانیہ کے قتل میں اسرائیل ملوث ہے جسے امریکہ کی حمایت حاصل ہے۔ اس حملے نے خطے کی صورتحال کو انتہائی سنگین بنادیا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان ایک ایسی تباہ جنگ کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے جو پورے مشرق وسطیٰ کو جلاکر خاک کردے گی۔

ای پیپر دی نیشن