صوبہ بھر میں’’ استحکام پاکستان کانفرنسز‘‘آج ہوں گی

لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) پاکستان کے 77 ویں جشن ِ آزادی کے سلسلے میں صوبہ بھر میں’’ پیغام پاکستان‘‘کی روشنی میں ’’ استحکام پاکستان کانفرنسز‘‘آج ہوں گی۔ جس میں قیامِ امن، اخوت و بھائی چارے کا فروغ، روادارانہ فلاحی معاشرے کی تشکیل، دفاع ِ وطن کے تقاضے اور ہماری ذمہ داریاں،د ہشت گردی، مذہبی منافرت کا خاتمہ اورعدم برداشت جیسے موضوعات پر اکابر علمی و دینی شخصیات اظہار خیال فرمائیں گی۔ 

ای پیپر دی نیشن