لاہور (نیوز رپورٹر )سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان شیخ انوارالحق نے کہا مادرملت فاطمہ جناح کی زندگی مسلمان خواتین کیلئے مشعل راہ ہے۔ یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ فاطمہ جناح، قائداعظم محمد علی جناح کی بہن ہی نہیں بلکہ ان کی فکری وراثت کی بھی امین تھیں۔ محترمہ کی زندگی کا بیشتر حصہ اپنے عظیم بھائی کی رفاقت میں بسر ہوا۔ انہوں نے برصغیر کا شہر بہ شہر دورہ کرکے مسلمان عورتوں میں ایک نئی زندگی کی روح پیدا کردی اور یہ فاطمہ جناح کی جد و جہد کا ہی نتیجہ تھا کہ حصول پاکستان کی انتھک کوشش میں مسلمان عورتوں نے بھی مردوں کے شانہ بشانہ قابل تعریف خدمات انجام دیں۔