موسلا دھار بارش :ایل ڈبلیو ایم سی کے افسر، عملہ صفائی آپریشن پر مامور رہا

لاہور(خبرنگار)حکومت پنجاب کے وژن پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے شہر میں موسلا دھار بارش میں بھی ایل ڈبلیو ایم سی کے افسران اور عملہ صفائی آپریشن پر مامور رہا۔لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے دورانِ بارش مینوئل سویپنگ اور کنٹینرز کلیئرنس کا عمل یقینی بنایا گیا۔سی ای او بابر صاحب دین خود فیلڈ میں متحرک رہے اور شہر میں صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کی ہدایت پر 6000 سے زائد ویسٹ کنٹینرز معمول کے مطابق کلیئر کیے گئے جبکہ نکاسی آب کویقینی بنانے کیلئے شاہراؤں سے شاپنگ بیگزاور ریپرز ہٹانے کیلئے صفائی عملہ خاص طور پر تعینات کیا گیا۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا دوران بارش جاری آپریشن کے بارے میں کہنا ہے کہ تیز اور مسلسل ہونے والی بارش میں بھی صفائی آپریشن کیساتھ ساتھ نکاسی آب یقینی بنانے کا عمل جاری رہا۔ 

ای پیپر دی نیشن