خواجہ سلمان رفیق کا دورہ جنرل ہسپتال ،سروسزہسپتال،عالمی ادارہ صحت وفد کی ملاقات 

لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے جنرل ہسپتال لاہور کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیر صحت نے جنرل ہسپتال لاہور میں طبی سہولیات سمیت بارشی پانی کے نکاس کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا۔پرنسپل پروفیسر سردار الفرید ظفر، ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین اور واسا کے عملہ نے اس حوالے سے بریفنگ دی۔دریں اثناء سلمان رفیق نے سروسز ہسپتال لاہور کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر صحت نے سروسز لاہور میں طبی سہولیات سمیت بارشی پانی کے نکاس کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ پرنسپل سمز پروفیسر زوہرہ خانم، ایم ایس سروسز ڈاکٹر عبدالمدبر اور واسا کے عملہ نے اس حوالہ سے بریفنگ دی۔ جبکہ صوبائی وزیر صحت سے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ میں عالمی ادارہ صحت کے وفد کی ملاقات ہوئی۔ عالمی ادارہ صحت وفد کے درمیان پنجاب میں ہیپاٹائٹس کی بیماری پر قابو پانے کیلئے مشترکہ کاوشوں اور اقدامات بارے تبادلہ خیال ہوا۔ صوبائی وزیر صحت نے کہا وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔ عالمی ادارہ صحت سے ایچ آئی وی گلوبل ڈائریکٹر ڈاکٹر میگ ڈارتھی نے کہا عالمی ادارہ صحت پنجاب میں ہیپاٹائٹس کی بیماری پر قابو پانے کیلئے محکمہ صحت سے تعاون جاری رکھے گا۔ جبکہ حکومت پنجاب نے اگلے ہفتے نئی انٹرن شپ پالیسی متعارف کروانے کا بڑا فیصلہ کر لیا۔ اس حوالہ سے وزرائے صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس۔ اس موقع پر سیکرٹری صحت پنجاب و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ 

ای پیپر دی نیشن