عوامی مظاہرے: بنگلہ دیش میں  جماعت اسلامی ٰاس کی طلبہ تنظیم پر پابندی عائد  

ڈھاکہ (نوائے وقت رپورٹ ) بنگلہ دیش میں کوٹہ سسٹم کیخلاف ہونے والے پر تشدد احتجاجی مظاہروں کے بعد حکومت نے جماعت اسلامی اور اس کی طلبہ تنظیم چھاترو شبرپر پابندی عائد کر دی۔ بنگلہ دیش میں حسینہ واجد کی حکومت نے جماعت اسلامی کو عسکری و دہشت گرد تنظیم قرار دے کر پابندی لگائی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جماعت اسلامی اور اس کے طلبہ ونگ کو حالیہ طلبا احتجاج میں تشدد کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ جماعت اسلامی پر انسداد دہشت گردی قانون کے تحت پابندی لگائی گئی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق جماعت اسلامی پر پابندی کا فیصلہ گزشتہ دنوں 14 جماعتی حکومتی اتحاد کے اجلاس میں ہوا تھا۔جسے جماعت اسلامی بنگہ دیش کے رہنماؤں نے غیر قانونی، غیر آئینی اور ماورائے عدالت قدم قرار دیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...