سرد جنگ کے بعد امریکہ ‘ روس کے درمیان  24 قیدیوں کا بڑا تبادلہ

انقرہ (نوائے وقت رپورٹ ) سرد جنگ کے بعد امریکہ اور روس کے درمیان قیدیوں کا بڑا تبادلہ ہوا ہے۔ ترکیہ کے تعاون سے روس اور امریکہ  کے درمیان 24 قیدیوں کا تبادلہ ہوا۔ روس نے قیدیوں کے تبادلے میں سابق امریکی میرین پال وہیلن اور امریکی اخبار کے صحافی ایون گریشکووچ کو بھی رہا کر دیا۔ تبادلے میں مغربی ممالک میں قید روس کے 8 قیدیوں کو رہا کیا گیا  جبکہ روس سے رہا کیے گئے قیدیوں میں مغربی ممالک کے قیدی بھی شامل ہیں۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے قیدیوں کے تبادلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے اتحادیوں نے قیدیوں کے تبادلے کیلئے جرات مندانہ اقدامات کیے، قیدیوں کے تبادلے پر روسی صدر پیوٹن سے بات کرنا ضروری نہیں ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...