ریٹیل قیمت میں اضافے کے باوجود  مزید  40 ہزار ٹن چینی برآمد کرنے کی سفارش

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) ریٹیل قیمت میں اضافے کے باوجود شوگر ایڈوائزری بورڈ نے مزید چینی برآمد کرنے کی سفارش کردی۔وفاقی حکومت نے گزشتہ ماہ ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی اور وفاقی کابینہ نے قیمت بڑھنے پر چینی کی برآمد فوری روکنے کا فیصلہ کیا تھا۔  دستاویز میں کہا گیا ہے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے چینی کی فی کلو ریٹیل پرائس کا بینچ مارک 145 روپے 15 پیسے مقرر کیا تھا لیکن چینی کی فی کلو ریٹیل قیمت 147 روپے 71 پیسے تک پہنچ چکی ہے۔ تاہم وفاقی وزیر رانا تنویر کی سربراہی میں شوگر ایڈوائزری بورڈ نے 40 ہزار ٹن مزید چینی برآمد کرنے کی سفارش کی ہے۔ شوگر ملز ایسوسی ایشن کا دعویٰ ہے چینی کی ایکس مل قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا اور چینی کی ریٹیل قیمتوں سے شوگر ملز مالکان کا کوئی تعلق نہیں۔

ای پیپر دی نیشن