لاہور (خبر نگار) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے عدالتی افسروں اور عملہ کے بارے میں تاریخی فیصلہ جاری کر دیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے حکم جاری کیا ہے کہ کوئی عدالتی افسر یا ملازم فارغ نہیں بیٹھے گا۔ سالہا سال سے فارغ عدالتی افسران کو لاہور ہائیکورٹ کی مختلف عدالتوں میں تعینات کر دیا گیا۔ ججز کے ریٹائرڈ اور سپریم کورٹ میں تقرری ہونے کے بعد متعلقہ عدالتی عملہ 5,5 سال سے فارغ تھا جس کا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے سخت نوٹس لیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کوئی عدالتی افسر یا ملازمن فارغ نہیں بیٹھے گا۔ عدالتی افسر ہائیکورٹ میں محض حاضری لگایا کرتے تھے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 51 عدالتی افسروں کو مختلف عدالتوں میں تعینات کر دیا‘ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عبہر گل خان نے چیف جسٹس کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کئی برسوں سے فارغ عدالتی افسروں کو کام پر لگا دیا
Aug 02, 2024