اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں رؤف حسن اور دیگر کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی ہے اور عدالت نے 50،50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں،اور ان سب کو رہاکرنے کاحکم دیا۔ درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔
پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں رؤف حسن ودیگر کی ضمانت منظور
Aug 02, 2024